(24نیوز)بلوچستان اسمبلی کےاقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر رکن منتخب ہوئے تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے،انہوں نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا،غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کےدکھ میں برابرکے شریک ہیں۔