ریحام خان نے ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
ہانیہ عامر میری دریافت جس پر مجھے فخر ہے،انہیں شادی کے بجائے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف میزبان،صحافی، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ریحام خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم "جانان" میں واحد ہانیہ عامر تھیں جنہیں میں نے تجویز کیا تھا،اس وقت ہانیہ عامر صرف 17 سال کی تھی، میرے بھانجے کی دوست تھی،اسی نے مجھے اس کا ڈبمیش دکھایا جو مجھے بہت پسند آیا تھا، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے،اس طرح ہانیہ عامر میری دریافت ہیں، جس پر مجھے بہت فخر ہے، انہیں شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ریحام خان نے مزید کہا کہ بہت جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے، ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اگر وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔
ریحام خان نے مزیدکہا کہ ہانیہ عامر بہت میچور ایکٹنگ کرتی ہیں،ان جیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا، اگر میں نہیں تو کوئی اور ہانیہ کے ٹیلنٹ کو پہچان جاتا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی اداکاری کا آغاز ریحام خان اور حریم فاروق کی فلم "جانان" سے کیا تھا جس کے بعد سے وہ کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھتی جارہی ہیں،وہ بھارت میں بھی بے حدمقبول ہیں،آج کل ان کافہدمصطفیٰ کے ساتھ ڈرامہ بھی مقبولیت کی بلندیوں کوچھورہاہے۔