کراچی میں 4خواتین کا قتل ، گھر کا فرد ہی قاتل نکلا

ملزم بلال نے اپنی والدہ، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

Oct 20, 2024 | 14:42:PM
کراچی میں 4خواتین کا قتل ، گھر کا فرد ہی قاتل نکلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 4 خواتین کی لاشیں ملنے کے کیس میں اہم پیشرفت، گھر کا فرد ہی قاتل نکلا۔

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ  میں فلیٹ سے ملی چار خواتین کی لاشوں کے کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، جس کے مطابق گھر کا فرد ہی قاتل نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال نے اپنی والدہ، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزم نے تیز دھار آلے سے ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کیا۔

  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بلال اس سے پہلے اپنی اہلیہ کو طلاق دے چکا ہے، ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

قتل کی گئی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل تھیں، جن کی عمریں 13، 18، 19 اور 51 سال ہیں۔

گھر کے سربراہ محمد فاروق کا کہنا تھا کہ واردات کے وقت وہ اور اس کے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے، کسی پر شک نہیں۔