الخدمت فاؤنڈیشن کو  انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازدیا گیا 

 ملک و بیرون ملک خدمات پر ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان نے ایوارڈ سے نوازا

Oct 20, 2024 | 15:11:PM
الخدمت فاؤنڈیشن کو  انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازدیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن  پاکستان کو اُس کی ملک و بیرون ممالک خدمات کے اعتراف میں ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان نے انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نواز دیا۔

 الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یہ ایوارڈ نائب صدر محمد عبدالشکور نے وصول کیا، اس موقع پر سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

 40 ویں ہیومن رائٹس ایوارڈز تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔

تقریب میں خدمت خلق، انسانی حقوق، ادب اور صحافت میں نمایاں کارکردگی اور خدمات سر انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 ادب میں عوامی شاعر شاکر شجاع آبادی اور صحافت میں ارشد شریف مرحوم کو بھی ایوارڈ دیا گیا جو اُن کی اہلیہ جویریہ صدیق نے وصول کیا۔

صدر ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان سید عاصم ظفر، نائب صدر الیگزینڈر جان ملک و دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔