عاطف اسلم کے کینیا کے جنگلات میں سیرسپاٹے،تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں

Oct 20, 2024 | 15:16:PM

(ویب ڈیسک)نامور گلوکار عاطف اسلم نے کینیا کے جنگلات میں سیرسپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیاپر شیئر کردیں۔

عاطف اسلم نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے جنگلات میں سیر کرتے ہوئے تصاویر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

معروف گلوکارکی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نیروبی نیشنل پارک میں داخل ہونے سے پہلے ایک جیپ کے ساتھ پوز دیئے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

ایک اور تصویر میں انہوں نے نیروبی نیشنل پارک کے مین گیٹ کا منظر شیئر کیا ہے،بعد کی تمام تصاویر میں وہ گاڑی میں بیٹھے جنگل میں سیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں،ان کے اردگرد مختلف جانور بھی نظر آرہے ہیں۔

عاطف اسلم  کی جانب سے شیئرکی گئی ان تصاویر اور ویڈیوز کو چند گھنٹوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے،ان تصاویرپر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں ۔

مزیدخبریں