لرنر پرمٹ کی 42روز میعاد ختم،بغیر لائسنس موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم

Oct 20, 2024 | 18:12:PM

(24نیوز) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے،لرنر پرمٹ کی 42 روز میعاد کو ختم کرکے بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ 

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر  کا  کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار اور حصول کو انتہائی سہل بنا دیا گیا،اب بھی موٹرسائیکل سواروں کی بڑی تعداد بغیر لائسنس سڑکوں گھوم رہی ہے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کی موٹر سائکل بند کئے جائے گی،لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی،ان کامزید کہنا تھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2000 روپے جرمانہ جبکہ لائسنس کی فیس 930 روپےہے،موٹرسائیکلسٹ قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں، بار بار آگاہی اور وارننگ کے باوجود اب سختی کی جائے گی،لاہور میں 36 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم ہیں،رواں ماہ 02 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کیں گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دوبارہ اضافہ

مزیدخبریں