بانی پی ٹی آئی ختم ہوچکا ،آگے چلو بھائی کب تک انتظار کرو گے ،ایمل ولی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اے این پی کے سینیٹرایمل ولی خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی ختم ہوچکا ہے ، بانی پی ٹی آئی قید ہوچکا ہے ، آگے چلو بھائی کب تک بانی پی ٹی آئی انتظار کرو گے ،بیرسٹرگوہر کو خود پی ٹی آئی نے چئیرمین چنا ہے یہ اسی کو نہیں مانتے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ میں اب ’ساسو ماں‘ کے فیصلے نہیں ہوں گے،عدلیہ میں اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے جج آئیں گے،پی ٹی آئی ہر حکومتی بل کی مخالفت کرے گی،اس ترمیم سے جسٹس ثاقب نتار اور جسٹس کھوسہ جیسے ججوں کا راستہ رک گیا،پاکستان کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے ججوں کی ضرورت ہے،ہمیں لاہوری گروپ کے ججوں کی ضرورت نہیں ہے۔
ایمل ولی خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی ختم ہوچکا ہے ، بانی پی ٹی آئی قید ہوچکا ہے ،اب بانی نہیں رہا آگے چلو، آگے چلو بھائی کب تک بانی پی ٹی آئی انتظار کرو گے ،بیرسٹرگوہر کو خود پی ٹی آئی نے چئیرمین چنا ہے یہ اسی کو نہیں مانتے۔
اے این پی کے سینیٹر نے کہاکہ ہم نے 26 نکات پر اتفاق کیا تھا آج 22 نکات کا بل سامنے آیا ہے ، 9 مئی کو وفاقی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہے ، سرکاری اور ذاتی نتصیبات پر کسی کو حملے کا حق نہیں ، تمام نظام کو سیدھا کرکے عوام کے سامنے رکھنا ہے، پی ٹی آئی غیر سنجیدہ جماعت ہے، جو بل لایا جائے گا اس کی یہ مخالفت کریں گے،ان کا کہناتھا کہ ہر میٹنگ میں ڈکٹیٹر ایوب کا گند بیٹھا ہوتا تھا،میں سمجھتا ہوں جو بل پیش ہورہا اس میں کچھ نکات مسنگ ہیں، 9 مئی کے خلاف جس نے بھی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے،ہم نے بہت مصائب دیکھیں لیکن کسی بھی فوجی چھاؤنی پر آج تک حملہ نہیں کیا، بہت بحث ہوچکی اب ووٹنگ کرلیں ۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم، پی ٹی آئی سینیٹر نے ایوان میں کھڑے ہو کر بڑا اعلان کردیا