(24نیوز)جمعیت علمااسلام (جے یو آئی)کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ اگر جیسا مسودہ آیا تھا ویسا منظور ہو جاتا تو کالا سانپ ہوتا۔
سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس آئین نے ملک کو پارلیمنٹ کو بچایا ہوا ہے،اگر جیسا مسودہ آیا تھا ویسا منظور ہو جاتا تو کالا سانپ ہوتا،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اپنایا گیا رویہ سختیاں آئین کے مطابق ختم کی جائیں، جے یو آئی نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس پر پی ٹی آئی ساتھ دے،جے یو آئی نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں،جےیو آئی ان ترامیم کو ووٹ کریگی۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم، پی ٹی آئی سینیٹر نے ایوان میں کھڑے ہو کر بڑا اعلان کردیا