(24نیوز)سینیٹ میں حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا۔
26 ویں آئینی ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔ آئین کے تحت شق وار منظوری میں ہر شق کیلئے دوتہائی اکثریت ہونا لازم ہے۔
سینیٹ اجلاس میں تمام شقیں مرحلہ وار منظور کر لی گئیں،تمام شقوں کی منظوری کی 65ارکان نے حمایت کی ۔ اس طرح سینیٹ میں حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا۔
ووٹ دینے والوں میں 58حکومتی اتحادی شامل ہیں،ووٹ دینے والوں میں جے یو آئی کے پانچ ،بی این پی مینگل کے دوارکان شامل ہیں۔بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو اور سینیٹر نسیمہ احسان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔