کندھ کوٹ؛جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 5افراد جاں بحق

Oct 20, 2024 | 21:20:PM

(24نیوز)کندھ کوٹ کے علاقے تھانہ جگن کے حدود میں معمولی بات پر جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ معمولی بات پر جاگیرانی برادری کے دو گروپوں تصادم ہو گیا، تصادم کے دوران جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا،ذرائع کے مطابق فائرنگ سے دونوں گروپوں کے 5 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والے میں نھر جاگیرانی، عبید جاگیرانی، ٹمو جاگیرانی ،دلشیر جاگیرانی ،صنم جاگیرانی شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،دونوں گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخواضمنی بلدیاتی انتخابات ,انتخابی نتائج نے حیران کر دیا

مزیدخبریں