محمد رضوان کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے امکانات روشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کے امکانات روشن ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان کا نام فائنل ہوگیا ہے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور محمد رضوان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جو کچھ شرائط کی وجہ سے تاخیر کا باعث بنے ہوئے تھے، محمد رضوان نے بورڈ کے سامنے چند شرائط رکھیں تھیں جن کے مطابق وہ اپنی پلینگ الیون خود فائنل کرنا چاہتے تھے، محمد رضوان کی شرائط پی سی بی نے ماننے سے انکار کیا تھا جس پر انہوں نے بھی کپتانی لینے سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ رضوان کے انکار کے بعد پی سی بی نے وائٹ بال کے لئے سلمان علی آغا کے نام پر غور شروع کردیا تھا لیکن نئی سلیکشن کمیٹی کے آنے کے بعد محمد رضوان نے کپتان بننے کی حامی بھر لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 36سال بعد بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست
ذرائع نے واضح کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی سکواڈ اور نئے کپتان کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔