’بانی پی ٹی آئی کی خوشامد کرکے کیا محسوس ہورہا تھا؟‘ صحافی کے سوال پر فضل الرحمان برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا؟ بانی پی ٹی آئی کی خوشامد کر کے کیا محسوس ہورہا تھا؟
صحافی کے سوال پر مولانا کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوگئی اور برہم ہوتے ہوئے بولے آپ ایسا سوال کیوں کررہے ہیں؟ایسے سوال مت کریں۔
اس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الحمدللہ ، اللہ کی مدد تھی آئینی ترمیم کے عمل پر ہم خوش ہیں، ہم نے ملک کی خدمت کرنی ہے، آئین کی خدمت کرنی ہے، ہم ملک کے نظام اور آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ترمیم میں جہاں کمیاں نظر آئیں ان کو ہم نے نکالا ہے۔ہم نے ملک کی خدمت کرنی ہے، آئین کو مستحکم کرنا ہے ، جو کمزوریاں ہمیں نظر آئی انکوُ نکالا ہے۔
ایک سوال ’کیا منصور علی شاہ کو مائنس کردیا ہے‘ کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے شخصیات کی جنگ نہیں لڑی، سب ججز ہمارے لیے محترم ہے، ہم کبھی کسی کو متنازع نہیں بناتے، مائنس منصور علی شاہ کا تصور ہی نہیں۔ قاضی فائز عیسی، منصور علی شاہ دونوں قابل احترام ہے۔خدا کیلئے ججز کو متنازع نا بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:چھٹی کا اعلان