(24نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سےایک بار پھر عوام سے گزارش کی ہے کہ ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے ترلائی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور سہولیات اور ویکسین کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں،کورونا سے نمٹنے کےلئے سب کو مل جل کرکام کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ 2 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ۔۔اہل خانہ نے خاتون اور مردکو پھانسی دیدی