عمران خان کو بیرون ممالک سے کیا تحائف ملے۔حکومت تفصیلات دینے سے انکاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے عمران خان کو بطوروزیراعظم ملنے والے تحائف کو'کلاسیفائیڈ' قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کاتبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتاہے۔ایسے تحائف کی تفصیل اجراسے 'میڈیا ہائپ' اورغیرضروری خبریں پھیلیں گی۔بے بنیادخبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کیساتھ تعلقات متاثر،ملکی وقارمجروح ہوگا۔
دوسری جانب شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرارخالد کو نوٹس، جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن جاری رہیگا۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی