(مانیٹرنگ ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 168.19وپے سے بڑھ کر 168.73 روپے پر پہنچ گیا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق طلب بڑھنے پر ڈالر کی خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھنے اور درآمدات میں اضافے پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بیرون ممالک سے کیا تحائف ملے۔حکومت تفصیلات دینے سے انکاری