(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، وہ سازش یہ تھی کہ ’’ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لئے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو‘‘۔قائدعوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی تو شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 25 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدِ عوام نے بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہو گئے۔ شہید میر مرتضیٰ بھٹو جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب اندھا ۔۔ دوبارہ لانے کی کوشش کی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔۔ شاہد خاقان عباسی