روک سکو تو روک لو۔۔اعظم سواتی کا چیف الیکشن کمشنر کو چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول کر کھلواڑ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور بابر اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر چیف الیکشن کمشنر پر الزام کی بوچھاڑ کر دی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ آپ کا تقرر کس طرح کیا گیا وہ راز پردے میں ہیں ۔کمیشن کاپاس نہ ہوتاتوکبھی آپ کاتقررنہ کرتے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آپ بڑے میاں صاحب کے ہاتھ کی گھڑی اور چھوٹے میاں صاحب کے ہاتھ کی چھڑی ہیں۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ٹی ٹی کے معاملات میں ملوث ہیں۔مریم نواز اور مولانا کو کتنے نوٹس ملے جو آج مجھے دے رہے ہیں۔قوم پوچھنا چاہتی ہے آپ کیوں عظیم ادارے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،ایسا طریقہ کار لائیں گے کہ کوئی الیکشن کمیشن پر انگلی نہ اٹھا سکے۔بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے نیوزی لینڈ کی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش مستردکردی