عمر شریف کی امریکاروانگی ۔۔سندھ حکومت نے فنڈز کی منظوری دیدی

Sep 20, 2021 | 16:37:PM

(24 نیوز)معروف اداکار عمر شریف کی امریکا منتقلی کے لئے آخری مشکل بھی دور ہو گئی ، سندھ حکومت نے ائیر ایمبولینس کے اخراجات کے لئےمحکمہ خزانہ سندھ  فنانس ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے  اداکار عمر شریف کے علاج کے لئے امریکا منتقلی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ عمر شریف کے امریکا جانے کے لئے ایئر ایمبولینس کے اخراجات کے لئے فنڈ منظور ہو چکے ہیں۔

ایئر ایمبولینس سروس کی انٹرنیشنل طریقہ کار کے تحت ادائیگی کے لئے مرکزی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

 محکمہ خزانہ سندھ نے فنانس ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔  محکمہ صحت کی سفارش پر سندھ حکومت نے 40 ملین کی رقم منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مردہ شخص کے جسم کا حصہ توڑ کر تقسیم کرنے والا خاندان منظر عام پر آ گیا
 

مزیدخبریں