بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ نے حلف اٹھانے کے بعد کسانوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجاب کے نئے دلت وزیراعلیٰ چرن سنگھ چنی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی کسانوں کے پانی اور بجلی کے بل معاف کرنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چرن سنگھ چنی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم مرکز سے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔
چنڈی گڑھ میں کانفرنس کرتے ہوئے چرنجیت سنگھ چنی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ایک عام آدمی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے۔کانگریس کی آئیڈیا لوجی (نظریہ) چلے گی، جو سب کو ساتھ لے کر چلے گا۔
چرن سنگھ چنی نے کہا کہ ذات یا فرقہ کے نام پر کوئی توڑ نہیں سکتا۔ بھارتی پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں چرنجیت سنگھ چنی سے حلف لیا۔ چرنجیت سنگھ چنی اور ان کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا اور او پی سونی نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا جو پنجابی زبان میں لیا گیا۔
اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں پنجاب پردیش کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو اور جنرل سکریٹری ہریش راوت بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مردہ شخص کے جسم کا حصہ توڑ کر تقسیم کرنے والا خاندان منظر عام پر آ گیا