طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی

Sep 20, 2021 | 17:47:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے بعد آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مومند نے ٹوئٹ میں بتایا کہ طالبان نے قومی ٹی وی پرآئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے قو می کر کٹ ٹیم کیلئے نئی مصروفیت ڈھونڈ نکالی

مزیدخبریں