بھارتی اینکر ارنب سوامی کا پاک فوج سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ ۔ سوشل میڈیا پردرگت بن گئی

Sep 20, 2021 | 18:16:PM

 (24نیوز)جھوٹے دعوﺅں اور بے سروپا باتوں کےلئے مشہور بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاک فوج کے افسروں ٹھہرے ہوئے ہیں اور پنجشیر میں مزاحمتی گروپ کے خلاف طالبان کی مدد کررہے ہیں۔


بھارتیہ جنتا پارتی اور مودی جی کے مداح ہونے کے باعث ارنب گوسوامی جنگ پسند ”اینکر“ ہیں جو اکثر اپنے پروگرام میں بے سروپا باتیں کرکے اپنا مذاق خود بنواتے رہتے ہیں۔اپنے ایک پروگرام نے ارنب گوسوامی نے جب کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل میں پاک فوج کے افسروں کی موجودگی کا اپنے تئیں ریکارڈ توڑ ” انکشاف“ کیا تو سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے یاد دلایا کہ کابل کا سرینا ہوٹل صرف دو منزلہ عمارت ہے۔
پروگرام میں شامل تحریک انصاف کے ایک رہنما نے بھی ان کے دعوے کی طنزیہ مسکراتے ہوئے تردید کی اور کہا کہ ہوٹل کا کوئی تیسرا ،چوتھا یا پانچواں فلور نہیں ۔ہوٹل کا صرف فرسٹ اور سیکنڈ فلور ہے ۔ادھرکئی صارفین نے سرینا ہوٹل کابل کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ یہ دو منزلہ عمارت ہے اور ارنب سوامی کی معلومات اتنی ناقص ہیں کہ اس دو منزلہ عمارت کی پانچویں منزل میں پاک فوج کی موجودگی کا دعویٰ کر بیٹھے۔ارنب سوامی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ تک کہہ ڈالا کہ وہ ہوٹل میں پاکستانی افسروں کے کمروں کے نمبرز بھی بتاسکتے ہیں اور یہ بھی کہ ان افسروں نے رات کھانے میں کون سی ڈشیں آرڈر کی تھیں۔


 ایک صارف نے سرینا ہوٹل میں موجود کبوتروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارنب سوامی شاید ان کو آئی ایس آئی اہلکار سمجھ رہے ہیں جب کہ ایک صارف نے ہوٹل کی الٹی تصویر شیئر کرکے لکھا کہ شاید اس طرح ارنب سوامی ہوٹل کی پہلی منزل کے 12 کمروں کو 12 فلورز سمجھ رہے ہیں۔ایک بھارتی بلاگرز نے لکھا کہ شاید دنیا میں کوئی ایسا صحافی ہو جو اتنے اعتماد سے جھوٹی خبریں دے سکتا ہو تاہم اس بار ارنب سوامی پکڑے گئے۔ چین کے صحافی شین شیوی نے بھی ہوٹل کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہوٹل میں ٹوٹل دو منزلیں ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔شادی بڑی کامیاب اور میں بہت خوش ہوں۔۔حریم شاہ

مزیدخبریں