توبہ توبہ۔۔۔ اتنا گندا گھر۔۔  کیا 6 بچوں کے والدین کو سزا ملے گی۔۔؟

Sep 20, 2021 | 18:19:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)’میرا گھر میری جنت‘ لیکن کچھ لوگ اس معقولہ کے خلاف چلتے ہیں اور انہوں نے اپنا گھر کو دوزخ بنایا ہو تاہے ۔6 بچوں اور والدین پر مشتمل اسی طرح کا ایک انتہائی گندہ گھر انگلینڈ میں پولیس کو چھاپے کے دوران ملا ہے۔سوشل میڈیا پر گھر کی تصویر دیکھ کر لوگ پریشان ۔ والدین کے خلاف مقدمہ درج۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے شہر  لیورپول کراؤن کورٹ میں جاری سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایک دن بچوں کے والدین کے درمیان شدید لڑائی ہوگئی ، جس کو سلجھانے کیلئے پولیس کو بلانا پڑ گیا ۔ جیسے ہی پولیس گھر میں داخل ہوئی تو وہاں بدبو سے اس کا دم گھٹنے لگا ۔ گھر اتنا گندا تھا کہ وہ کسی بھی گندی آبادی سے زیادہ بے کار لگ رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ گھر کے چاروں طرف کچرا پڑا ہوا تھا ۔ ہر طرف کتے کا فضلہ تھا اور گھر میں کافی تعداد چوہے تھے ۔ پولیس اس وقت حیران رہ گئی جب جوڑے نے اپنے 6 بچوں کو کچرے کے درمیان رہنے کے لیے چھوڑ دیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ گھر کا باتھ روم کافی عرصے سے صاف نہیں کیا گیا تھا اور چاروں طرف سے صرف سڑنے کی بدبو آرہی تھی ۔ بچوں کی ایسی حالت دیکھ کر ان کے والدین کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

 پولیس  بچوں کی بری حالت دیکھ ان کو گھر سے باہر لے گئی اور انہیں صاف کپڑے اور کھانا مہیا کرایا ۔ جب پولیس نے جوڑے کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کی تو باپ نے اعتراف کیا کہ گھر بہت گندا ہو چکا تھا اور بچوں کو اس میں تکلیف ہورہی تھی ۔ تاہم اس نے کہا کہ صرف ایک ماہ پہلے ہی اس نے گھر کی صفائی کی تھی ۔ دوسری جانب ماں کا کہنا تھا کہ اس کی نوکری کا وقت کافی لمبا ہے ، جس کی وجہ سے وہ گھر پر دھیان نہیں دے پاتی ہے ۔ماں نے بتایا کہ گھر کا باتھ روم استعمال نہیں ہوتا ہے اور وہ لوگ صرف باہر سے ہی کھانے آرڈر کرکے کھاتے ہیں ، جس کی وجہ سے گھر میں بہت زیادہ کوڑا جمع ہو گیا ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس کے کتے کی وجہ سے گھر اور بھی زیادہ پھیل جاتا ہے ، جو گھر میں ہی گندگی پھیلاتا ہے ۔ 6 بچوں میں سے ایک نے انتظامیہ کو بتایا کہ اس کا گھر رہنے کے قابل نہیں ہے ۔ امکان ہے  کہ بچوں کے والدین کو  عدالت کی جانب سےاگلے ماہ سزا سنائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے قو می کر کٹ ٹیم کیلئے نئی مصروفیت ڈھونڈ نکالی

مزیدخبریں