مجھے نہیں علم کہ کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔۔عمر گل کی پی سی بی پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق فاسٹ باﺅلر عمر گل کی پی سی بی کے رویے پر تنقید ، کہا کہ مجھے نہیں علم کہ کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمر گل کاکہنا تھا کہ میں نے بلوچستان کی کوچنگ کے لئے اپلائی کیا تھا مگرمیر ی درخواست کو رد کردیا گیا اور راج ہانس کو ہائر کرلیا گیا ہے، ایک آرگنائزیشن کی جانب سے یہ مکمل طور پر غیر اخلاقی ہے، مجھے علم نہیں تھا کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ وابستگی کے لئے ایک ہفتہ تک انتظار کیا اوراپنی دیگر مصروفیات بھی منسوخ کیں جبکہ پی سی بی میں پروفیشنلزم کا فقدا ن ہے جس سے میرا دل ٹوٹا ہے۔
I will never want to be a part of anything without going through the right process. I have played for Pakistan with pride and will coach with pride. I dint need the job but I wanted to help the system and the players with even the slightest cricketing knowledge that I have!
— Umar Gul (@mdk_gul) September 20, 2021
یہ بھی پڑھیں:طوطے کی بچے کی آواز میں رونے کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل