امریکی صدر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقا ت میں سو گئے تھے ،نیتن یاہو کا تبصرہ۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نےفیس بک پر کی گئی ایک وڈیو پوسٹ میں اس بات کی طرف اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل کے نئے سربراہ نفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران میں جو بائیڈن پر نیند غالب آ گئی تھی۔
العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق اس سے قبل رائٹررز نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ میں اس خیال کو غلط قرار دیا گیا تھا کہ بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران میں بائیڈن کو نیند آ گئی تھی۔ سوشل میڈیا کے صارفین نے امریکی صدر کا ایک وڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔ اس کے بارے میں صارفین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینیٹ جب جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کر رہے تھے تو جو بائیڈن وڈیو میں نیچے دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان پر نیند غالب آ گئی ۔ رائٹرز کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ وائرل ہونے والا وڈیو کلپ گمراہ کن طور پر کاٹا گیا تھا۔ وڈیو کلپ جس حصے پر ختم ہوا اس کے چند سیکنڈوں کے بعد بائیڈن زیادہ طویل کلپ میں ظاہر ہوئے اور وہ بینیٹ کو جواب دے رہے ہیں۔
بینیٹ سے ملاقات میں بائیڈن کو نیند کی جھپکی آ گئی تھی : نیتن یاہو کا عندیہhttps://t.co/YzkkJfCb3E pic.twitter.com/Zb73lmJ2dF
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) September 20, 2021
اتوار کے روز فیس بک پر جاری وڈیو میں پس منظر میں کوئی یہ سوال کر رہا ہے کہ "کیا آپ جانتے ہیں کہ بینیٹ نے بائیڈن سے ملاقات کی ہے"۔ اس پر نیتن یاہو نے جواب دیا کہ "میں نے اس بارے میں سنا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ بائیڈن اس ملاقات میں نہایت چوکنا تھے ، اس حد تک کہ (بینیٹ نے جو کچھ کہا اس پر) آمادگی کی شدت سے بائیڈن پر نیند کا غلبہ ہو گیا"۔اس حوالے سے متعدد اسرائیلی نیوز ویب سائٹس نے نیتن یاہو پر بائیڈن کا تمسخر اڑانے کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توبہ توبہ۔۔۔ اتنا گندا گھر۔۔ کیا 6 بچوں کے والدین کو سزا ملے گی۔۔؟