(نیوز ایجنسی) پاکستان کے استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت کے انتہائی قابل اعتماد پلیٹ فارم، کار فرسٹ(CarFirst) نے کارفرسٹ وارنٹی کے نام سے اپنی خدمات کے ذخیرے میں جدید ترین اضافے کا اعلان کیا ہے۔ایسی سروس جو پہلے کبھی پیش نہیں کی گئی۔
کار فرسٹ کے ماہرین کی ٹیم یہ بات یقینی بناتی ہے کہ کار بہترین حالت میں ہے اور اُن کے کلیم میں مدد کی غرض سے وارنٹی پیش کرتی ہے۔نئی سروس کسٹمرز کے تجربے کو بہترین بنانے کی کوشش کرے گی کہ لوگ استعمال شدہ کار خریدتے وقت اعلیٰ ترین تحفظ اور سہولت حاصل کر سکیں گے۔ کارفرسٹ کی سرٹیفائیڈ کاریں اِس سروس کی اہل ہوں گی اور اب وارنٹی کے ساتھ فروخت کی جاسکیں گے کہ کار کی حالت، ٹوٹ پھوٹ یا ناکارہ میکنکل یا الیکٹریکل پرزوں تک کی ضمانت دی گئی ہے۔
یہ سروس صارفین کےلئے استعمال شدہ کار کی فروخت سے وابستہ خطرات اور پریشانیاں ختم کر کے اُن کا قیمتی وقت اور پیسا بچانے کے علاوہ انہیں محفوظ فیصلہ کرنے کے قابل بنائے گی۔اِس سروس میں ریپئر کی وارنٹی بھی شامل ہے جو 30 دنوں کے لئےہے جس کا انحصار آپ کی خریداری پر ہے۔ اِس سروس کے تحت، ہمارے ماہرین کی ٹیم اور سرٹیفائیڈ انسپکٹرز جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کریں گے اور اس میں 150سے زائد چیک پوائنٹس شامل ہیں تاکہ کار کی حالت کی گارنٹی دی جاسکے۔اب آپ کار فرسٹ وارنٹی کے ساتھ اپنی کار محفوظ انداز میں خرید سکتے ہیں۔
اِس سروس کے تعارف پر تبصرہ کرتے ہوئے کار فرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شریک بانی، راجا مراد خان نے کہا:”یہ سروس اس مقصد سے متعارف کرائی گئی ہے کہ ہمارے کسٹمرز کے اعتماد میں اضافہ ہو اور استعمال شدہ کاریں خریدتے وقت انہیں ذہنی سکون بھی حاصل ہو۔خطرے کے تمام عناصر، دھوکا دہی اور ناخوشگوار لیکن حیران کردینے والی باتیں اب ختم ہو گئی ہیں اور ہمارے کسٹمرز کو حقیقی وارنٹی کے ساتھ سرٹیفائیڈ استعمال شدہ کاریں دستیاب ہیں۔
کار فرسٹ استعمال شدہ کاروں کے لئے وارنٹی پیش کرنے والے پہلے ادارے کے طور پر پاکستان میں استعمال شدہ کاروں کی تجارت میں انقلاب برپا کرنے کے مشن پر کاربند رہے گا!“کار فرسٹ نے کاروں سے تعلق رکھنے والی ہر شے کے لئے ون-اسٹاپ شاپ ترتیب دی ہے جس میں ایویلوایشن اور انسپکشن، وارنٹی، فنانسنگ، انشورنس، آکشنز اور بہت کچھ شامل ہے۔کار فرسٹ نے ریگولیشن، ٹرانسپیرنسی، فوری ادائیگی، سیکیور ٹرانسفر اور پریشانیوں کے بغیر ٹریڈنگ کے ذریعے استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ میں پائے جانے والے مسائل کا خاتمہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کیا منال خان کی شا دی میں اداکارہ کترینہ کیف اور بل گیٹس نے بھی شرکت کی؟
سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی خریداری اور آسان۔کار فرسٹ نے وارنٹی بھی پیش کر دی
Sep 20, 2021 | 19:35:PM