امید ہے دورہ پاکستان ختم ہونے کے دیرپا اثرات نہیں ہوں گے۔۔کیوی کپتان کین ولیمسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کا دورہ جس طرح ختم ہوا اس سے سب کو ہی افسوس اور یہ شرم کی بات ہے۔ امید ہے دورہ ختم ہونے کے دیرپا اثرات نہیں ہوں گے۔ یہ بات کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کین ولیمسن نے کہا کہ انہیں پاکستان میں نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کیے جانے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن یہ سب کچھ بالکل اچانک ہوا۔صورت حال کے متعلق جلد جاننے کی کوشش کروں گا۔کھلاڑیوں کی حفاظت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور جب حکومت کی طرف سے پیغامات ملیں تو صورت حال کھلاڑیوں سے اوپر چلی جاتی ہے۔
کیوی قائد نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت سپورٹ کیا جاتا ہے اور وہاں بہت جذبہ پایا جاتا ہے، دوسرے ممالک کی طرح یہاں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا اچھا لگا تھا کہ پاکستان میں سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ہماری ٹیم گراونڈ جانے کے لیے تیار تھی اور کھلاڑی شدت سے سیریز کے منتظر تھے۔کین ولیمسن نے کہا وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں جلد کرکٹ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے نہیں علم کہ کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔۔عمر گل کی پی سی بی پر تنقید