(مانیٹرنگ ڈیسک) تین ماہ پولیس کی تحویل میں رہنے والے بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راج کندرا نے 18 ستمبر کو پانچویں مرتبہ ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور آج ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ان کو
ممبئی پولیس نے رواں برس 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور ماڈلز کو بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت دائر کردہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔
درخواست میں راج کندرا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کی جانب سے ان کے خلاف عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں ان پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں کیا گیا۔ فحش فلموں کے حوالے سے دائر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں ان کا نام ہی نہیں لیکن اس کے باوجود پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور ان پر کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔راج کندرا کے مطابق پولیس نے تین ماہ کی تفتیش کے باوجود یہ ثابت نہیں کیا کہ وہ براہ راست فحش فلمیں بنانے یا انہیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔
راج کندرا کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے مختصر سماعت کرتے ہوئے 50 ہزار بھارتی روپوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔ضمانت ملنے کے بعد راج کندرا تین ماہ بعد گھر جا سکیں گے، اس سے قبل تین مرتبہ عدالتوں نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی جب کہ دو مرتبہ کورٹ کی سماعتیں ہی نہیں ہو سکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان دبنگ خان کیسے بنے؟فلمی سفر کے مکمل احاطہ پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاریاں