پٹرول کی قیمت میں اضافہ، سردار رنجیت سنگھ رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے ارکان اسمبلی بھی پریشان، رکن اسمبلی سردار رنجیت سنگھ رکشہ میں اسمبلی پہنچ گئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن سردار رنجیت سنگھ کاکہنا تھا کہ پٹرول کے پیسے نہیں ہیں، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے ،
تفصیلات کے مطابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رکشے میں اسمبلی پہنچے،جب ان سے پوچھا گیا کہ سردار صاحب کیوں گاڑی میں نہیں آئے توانکاکہنا تھا کہ پٹرول کے پیسے نہیں ہیں، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے، پٹرول کی قیمت زیادہ ہونے سے رکشہ کا کرایہ بھی بڑھ گیا ہے ،ایم پی اے ہاسٹل سے اسمبلی تک 150 کرایہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اورآئے روزپٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کے ساتھ ساتھ اسمبلی ارکان بھی پریشان ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں، قومی مفاد کیلئے رابطے میں ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر