انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور نے داخلہ شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اس کے سب کیمپسز، جن میں رچنا کالج آف انجےنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ، فیصل آباد، نیو کیمپس کالا شاہ کاکو اور نارووال کیمپس شامل ہیں، میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلہ کیلئے ایڈمشن شیڈول برائے سال 2021 جاری کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق انڈرگریجوایٹس پراسپیکٹس کی دستیابی اور آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے اور پر کرنے کا اجرا 20 ستمبر 2021 بروز پیر سے ہو گیا ہے جبکہ ایڈمشن فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 اکتوبر 2021 ہے۔
حافظ قرآن طلباءو طالبات کیلئے ٹیسٹ 13 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا اور سپورٹس سے متعلقہ طلباءو طالبات کا ٹیسٹ 14 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔داخلہ فارم جمع کروانے کے بعدہر شعبہ کی پہلی میرٹ لسٹ 15 اکتوبر کو ڈیپارٹمنٹ میں چسپاں کر دی جائے گی جبکہ پہلی میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے۔
ہاسٹل الائنمنٹ 5 نومبرسے شروع کر دی جائے گی۔دوسری میرٹ لسٹ 22 اکتوبر کو چسپاں کی جائے گی جبکہ دوسری میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہو گی۔تیسری میرٹ لسٹ 28 اکتوبر کو چسپاں کی جائے گی جبکہ تیسری میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم نومبر ہے۔اسی طرح چوتھی میرٹ لسٹ 2 نومبر کو چسپاں کر دی جا ئے گی جبکہ چوتھی میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 نومبر ہو گی۔کلاسز کاباقاعدہ اجرا 8 نومبر کو کیا جائے گا۔ داخلے سے متعلق تمام معلومات ایڈ میشن پورٹل admission.uet.edu.pk پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس۔پاور ڈویژن کا اووربلنگ کا اعتراف