افغانستان سے انخلا کیلئے کئی عالمی رہنما ؤں سے رابطہ کیا سنی صرف عمران خان نے۔۔ امریکی صحافی شکر گزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
افغانستان سے انخلا کیلئے کئی عالمی رہنما ؤں سے رابطہ کیا سنی صرف عمران خان نے۔۔ امریکی صحافی شکر گزار
(24نیوز) امریکی صحافی گلین بیک نے افغانستان سے صحافیوں اور امریکیوں کے انخلا میں مدد پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔
صحافی نے سوشل میڈیا پر افغانستان سے انخلا میں وزیر اعظم کی مدد کی کہانی بیان کر دی اورکہا کہ کئی عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا لیکن کوئی سامنے نہ آیا، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کا کہا تو وہ فوری طورپرعسکری، سول وسائل اور عزم کے ساتھ سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور وزیر اعظم کی طرف سے کی جانے والی مدد کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔صحافی نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ مزار شریف سے امریکا اور نیٹو اتحادیوں اور خواتین فٹبال ٹیم کے انخلا میں پاکستان کے تعاون نے ثابت کر دیا کہ ماضی قریب میں ہونے والی تنقید کے باوجود پاکستان امریکا کا ہر طرح کے حالات میں بہترین ساتھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکا رہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو 3ماہ بعد رہائی مل گئی