افغان ابھی تک خوفزدہ۔طالبان نے وعدے پورے نہیں کئے۔حامدکرزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے اپنے کئے ہوئے وعدے اب تک پورے نہیں کئے۔
ایک انٹرویو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم ، خواتین کے حقوق ، قومی پرچم اور دیگر قومی اقدار کے وعدے کئے لیکن ابھی تک ان وعدوں پر عملدرآمد ہوتا نہیں دیکھا گیا۔سابق افغان صدر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں کو ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس میں وہ بغیر کسی خوف و ہراس کے رہ سکیں جبکہ طالبان دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھیں ، ترقی کےلئے کام کریں اور لوگوں کو خوشی سے رہنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسی کابینہ کی ضرورت ہے جو پورے افغانستان کی نمائندگی کرے جس میں خواتین اور تمام نسلوں کے لوگ نظر آئیں لیکن طالبان نے جو اعلان کیا ہے اس میں ایسا ہوتا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔لڑکیوں کے سکولز کی بندش پر سابق صدر نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے لڑکیوں کی تعلیم کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔حامد کرزئی نے افغانستان میں جاری صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بھی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں خاص طور پر جب ان کی بیٹیوں کے مستقبل کی بات آتی ہے کیونکہ نام نہاد کابینہ نے لوگوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔