لاہور میں بیٹی کے سامنے ماں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم کہاں ہے؟ اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں بیٹی کے سامنے ماں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم 3 ماہ سے میری بیٹی کو جسم فروشی پر مجبور کرتا رہا پھر ملزم نے مجھ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور اس نے میری بیٹی سے بھی زیادتی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے اور ماں بیٹی کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔ مبینہ زیادتی کا واقعہ 18 ستمبر کو پیش آیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے ہوٹل میں لڑکی سے 7 روز تک مبینہ اجتماعی زیادتی