کیاحریم شاہ نےشادی کے دعوے کے اڑھائی ماہ بعدیو ٹرن لے لیا؟۔۔تہلکہ خیز خبر

Sep 20, 2021 | 22:43:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  کیاحریم شاہ نےشادی کے دعوے کے اڑھائی ماہ بعدیو ٹرن لے لیا؟28 جون کو  پیپلز پارٹی کےرکن سندھ اسمبلی سے شادی کرنے کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اب کہا ہے کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و میزبان ساجد حسن کے ساتھ  ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کے سوال پر بتایا کہ ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں ہے۔والدین انہیں شادی کے لیے کہتے رہتے ہیں جب کہ کئی افراد اور قریبی رشتے داروں نے ان کا رشتہ بھی مانگا تھا مگر انہوں نے منع کردیا۔حریم شاہ کے مطابق ان کے خاندان کی تقریباً تمام خواتین کی شادی ہو چکی ہے اور قبائلی روایات کے مطابق ان کے ہاں کم عمری میں ہی شادی کرادی جاتی ہے۔

میزبان کی جانب سے شادی کرنے کے لیےمشورہ دیے جانے پر انہوں نے دلیل دی کہ شیخ رشید نے بھی تو شادی نہیں کی؟جس پر میزبان نے  بتایا کہ شیخ رشید مرد ہیں اور وہ  اپنا موازنہ ان سے نہ کریں۔اس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا موازنہ شیخ رشید سے نہیں کر رہیں بلکہ وہ صرف یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کبھی کوئی نہیں ٹوکتا مگر خاتون کو بار بار ٹوکا جاتا ہے۔

یا د  رہے کہ حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔اس کے بعد حریم شاہ ترکی چلی گئی تھیں اور انہوں نے وہاں سے کئی ہفتوں تک ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور اب انہوں نے ساجد حسن کو انٹرویو کو دوران کہا کہ ان کا فوری شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ 17 ستمبر کو نشر ہونے والا انٹرویو کتنا عرصہ قبل ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے ہوٹل میں لڑکی سے 7 روز تک مبینہ اجتماعی زیادتی

مزیدخبریں