سادھو سنتوں کی سب سےبڑی انتہا پسندہندو تنظیم کے صدر نے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سادھو سنتوں کی سب سے بڑی انتہا پسندہندو تنظیم کے صدر ،وزیراعظم نریندرا مودی کے قریبی ساتھی مہنت نریندرگری نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مہنت نریندرگری کی لاش باگھنبری مٹھ میں رسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔پولیس کو ایک خود کشی نوٹ بھی ملا ہے۔اکھاڑا پریشد کے صدر نریندرگری کی موت کی خبر ملتے ہی ایودھیا میں سوگ کی لہر پھیل گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہنت نریندر گری کا کمرہ اندر سے بند پایا گیا تھا،جب شک کی بنیاد پر اسے کھولا گیا تو اندر سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔
بتایا جا رہا ہے کہ مہنت نریندر گری پچھلے کچھ دنوں سے شدید ذہنی پریشانی کا شکار تھے،ان کا اپنے ایک شاگردسے کچھ عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نےبھی اکھاڑا پریشد کے صدر کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:یو تھ موڈ۔۔ چینی بچےصرف 40منٹ ٹک ٹاک استعمال کر سکیں گے