عمر سرفراز چیمہ کا وزیراعظم شہباز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
شہباز شریف نے فوج کے سربراہ کی تقرری جیسے اہم معاملے پر ایک سزا یافتہ مجرم سے مشاورت کرکے آفیشل سیکورٹی ایکٹ اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) September 19, 2022
شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جانی چاہئے
عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف نے فوج کے سربراہ کی تقرری جیسے اہم معاملے پر ایک سزا یافتہ مجرم سے مشاورت کر کے آفیشل سکیورٹی ایکٹ اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔
ادھر اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 17 جولائی کو تاریخی چھترول کے بعد پی ڈی ایم دماغی توازن کھو بیٹھی ہے، تحریک انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کیساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، پرویز الہٰی کا سیاسی و انتظامی تجربہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب گندم اور آٹے کے مصنوعی قلت وفاقی حکومت کی سازش ہے، پنجاب نے وفاق سے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کر دیا۔