(ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف نے فوج کے سربراہ کی تقرری جیسے اہم معاملے پر ایک سزا یافتہ مجرم سے مشاورت کر کے آفیشل سکیورٹی ایکٹ اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔
ادھر اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 17 جولائی کو تاریخی چھترول کے بعد پی ڈی ایم دماغی توازن کھو بیٹھی ہے، تحریک انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کیساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، پرویز الہٰی کا سیاسی و انتظامی تجربہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب گندم اور آٹے کے مصنوعی قلت وفاقی حکومت کی سازش ہے، پنجاب نے وفاق سے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کر دیا۔