ملالہ یوسفزئی اور پریانیکا چوپڑہ کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ کی پاکستان کی نوبل امن انعام جیتنے والی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات ہوئی جس کی تصویر پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ملالہ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔اس تصویر میں امریکی شاعر امانڈا گورمین بھی پریانکا اور ملالہ کے ساتھ موجود ہیں، پریانکا نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ان دو عظیم خواتین کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہونا بہت فخر کی بات ہے‘۔
امریکی شاعرہ امانڈا نے بھی پریانکا کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے انسٹاگرام سے شیئر کی جس میں وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے متعلق بات کی جبکہ ملالہ نے خواتین کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔