ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب متاثرین کی مدد کو آگیا

Sep 20, 2022 | 11:32:AM
24 نیوز ,ایشیائی ترقیاتی بینک,سیلاب متاثرین,اے ڈی بی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک  کی سیلاب متاثرین کیلئے 17 ملین ڈالر اضافی امداد کی منظوری، سیلاب متاثرین کو خیمے ، راشن اور امدادی سامان فراہمی کیلئے امداد دی جائے گی۔

اے ڈی بی سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے امداد اور بحالی میں معاونت کر رہا ہے ،اعلامیہ کے مطابق  اے ڈی بی سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں حکومت کی مدد کر رہا ہے ، اے ڈی بی متاثرین کیلئے اب تک 20 ملین ڈالر امداد کی منظوری دے چکا ہے۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کیخلاف ’’گستاخی ‘‘کرنے پرصوبے کا بڑا عہدیدارفارغ

 ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب زدگان کیلئے مزید ایک کروڑ 70لاکھ ڈالرز دے گا ،یہ رقم پہلے سے منظور شدہ30 لاکھ ڈالرز کے علاوہ ہوگی، اے ڈی بی خیمے,راشن,امدادی سامان فراہم کرنے کیلئے امداد دی جارہی ہے۔

یاد رہے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں،کئی بستیاں اور شہر ڈوب چکے ہیں،فصلیں تباہ ہوئی ہیں تو لاکھوں انسانوں کا روزگار چھن گیا ہے۔