بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے دوران پاک چین وزیر خارجہ وفود کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔
China will stand with Pakistan to fight against challenges, including current serious flooding, and hopes Pakistan will fully implement a “strengthened” protection plan to ensure the safety of Chinese people and institutions in Pakistan, Wang Yi said. https://t.co/bLkZPfw7Uh pic.twitter.com/DWr5rgtfuA
— Global Times (@globaltimesnews) September 20, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے چینی وفد کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں سپر فلڈ پر چینی امداد کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے چینی وفد سے خطے میں معاشی اور اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سمیت تمام چیلجنز کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح کے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اوردونوں ممالک کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔