اداکارہ میرا سوشل میڈیا پر پھر تنقید کا نشانہ بن گئی

Sep 20, 2022 | 12:02:PM

(ویب ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کو کیفے میں کھانا کھاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں نیو یارک سٹی میں کیفے کے باہر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میرا کا اپنے اس ویڈیو کے کیپشن میں بتانا ہے کہ وہ نیویارک میں کھانے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔اداکارہ کا یہ ویڈیو اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میرا عرف میرا جی نے لائیو کنسرٹ کے دوران رقص کیا تھا اور شو سے حاصل ہونے والی رقم کو پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے بطور امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں