عمران خان تم سیاست ضرور کرو لیکن اسلامی تعلیمات کو مذاق نہ بنائو :جاوید لطیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان تم سیاست ضرور کرو لیکن اسلامی تعلیمات کو مذاق نہ بنائو ،قرآنی آیات اور احادیث کے من پسند ترجمے مت کرو،ہماری گزارش ہے کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو میرے پر دہشتگردی کے الزامات لگائے گئے ۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے زبان کو لگام نہ دی تو عوام اپنا ردعمل دیں گے،عمران خان بتائیں کہ ایکس ،وائے کون ہے؟ اداروں کو نشانہ بنارہا ہے،اس کو لاڈلہ رکھا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا ۔عمران خان ملک کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ،ادارے نوٹس لیں ،یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کام کررہے ہیں ۔