عمران خان انٹرنیشنل چور، ہم اپنی حکومت پر شاکی ہیں : مولانا فضل الرحمان

Sep 20, 2022 | 12:24:PM

Read more!

(24 نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ بارشوں سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،سیلاب انسانی اور قومی المیہ ہے،ہم سب کو مل کراس المیے سےنمٹنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی انسانی تفریق سے بالا تر ہوکر متاثرین کی مدد کرنا ہوگی،عمران خان ہر ادارے پرحملہ کررہےہیں،ادارہ عمران خان کے حق میں ہو تو وہ انصاف والا ادارہ ہوتا ہے،عمران خان ختم ہو چکا ہے،عمران خان جتنا مرضی چیخے تمام فیصلےآئین کے مطابق ہوں گے،اگرکوئی ادارہ عمران خان کےخلاف جائے تو وہ نشانہ بن جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں : عمران خان تم سیاست ضرور کرو لیکن اسلامی تعلیمات کو مذاق نہ بنائو :جاوید لطیف
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان انٹرنیشنل چور ثابت ہوا ہے،عمران خان کوڈھیل کیوں دی جارہی ہے،عمران خان کا محاسبہ کیا جانا چاہیے،عمران خان غلام ابن غلام ابن غلام خود ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی حکومت پر شاکی ہیں کہ عمران خان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی ۔

مزیدخبریں