حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں: احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کو تاریخی سیلاب کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تک موسمیاتی تبدیلیوں سے اتنی بڑی تباہی نہیں آئی، 8 لاکھ کے قریب لائیو اسٹاک کا نقصان ہوا، پاکستان کی فوڈ سکیورٹی شدید متاثر ہوئی ہے، پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہوا۔