ماہرہ خان نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں پنجابی کیسے بولی

Sep 20, 2022 | 13:25:PM

(ویب ڈیسک )نئی  ریلیز ہونے والی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کی اداکاروں کا پنجابی زبان سے کوئی تعلق نہیں لیکن انہوں نے انتہائی مہارت سے پنجابی کے جملوں کی ادائیگی کی ہے کہ سب کو حیران کردیا۔

معروف ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی شایان شیخ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ میں بننے والی فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی دونوں فن کارائوں ماہرہ خان اورحمائمہ ملک کا پنجابی زبان سے دور دور کا تعلق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹارز ماہرہ خان اورحمائمہ ملک کو پنجابی زبان کے جملے دُرست کروانے کے لیے ایک ٹیوٹر رکھا گیا تھا جو شوٹنگ کے دوران ان کے جملوں کی ادائیگی دُرست کرواتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی

شایان شیخ کا کہنا ہے کہ جب آپ فلم دیکھیں گے، تو کسی بھی سین میں آپ کو یہ احساس تک نہیں ہوگا کہ یہ دونوں فن کارائوں کو پنجابی نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے پروجیکٹ میں سب سے زیادہ محنت بلال لاشاری نے کی ہے جیسے جیسے فلم کی ریلیز قریب آرہی ہے۔فلم بینوں کی بے قراری بڑھ رہی ہے۔

جیو کے تعاون سے بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر جانے مانے اداکار شامل ہیں۔

مزیدخبریں