شہزادی شارلیٹ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے دوران رو پڑیں،تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پرنس آف ویلز ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی بیٹی ننھی شہزادی شارلیٹ اپنی پردادی کی تدفین کے موقع پر رو پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے دوران پرنسز آف ویلز، کیٹ مڈلٹن اپنی بیٹی شہزادی شارلیٹ کو تسلی دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
Princess Charlotte, crying at her great grannies funeral, being comforted by her mum ????♥️ pic.twitter.com/AE7IINS9ty
— Kayla Adams (@KaylaAdams___) September 19, 2022
شہزادی شارلیٹ کو پردادی کی یاد میں روتا ہوا دیکھ کر وہاں موجود شاہی خاندان کے مداح بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
دوسری جانب، شہزادہ ولیم کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج بھی ملکہ کی آخری رسومات کے دوران کافی اداس اور پریشان نظر آئے۔
واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے تھے۔