عمران خان جس کے لاڈلے ہیں وہ اپنا کام نکالنا چاہتے ہیں : مریم نواز

Sep 20, 2022 | 14:47:PM

Read more!

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سچ چھپتا نہیں ایک نہ ایک دن سب کے سامنےآ جاتا ہے،بہروپیے کی منافقت کو عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔عمران خان جس کے لاڈلے ہیں وہ اپنا کام نکالنا چاہتے ہیں ۔

رہنما ن لیگ مریم نواز  نے اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود ڈر پوک ہے،یہ خود نام نہیں لے سکتا،مسٹر ایکس مسٹر وائے کہتا ہے،یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ جلسوں میں للکاریں اورپھر چھپ کر ملاقاتیں کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کو للکارتے ہیں،اگرکچھ ہے تو ثبوت سامنے لاؤ یہ ایکس وائے زیڈ کیا ہوتا ہے،عمران خان کوچھوڑکر اصل مسئلے پرتوجہ دینا ہوگی۔عمران خان صرف اپنی چوریوں کو چھپانا چاہتے ہیں،عمران خان قوم اور اپنی کور کمیٹی کو بتائیں وہ کس سے مل کرآئیں ہیں،میرے کیس میں نیب نے راہ فرار حاصل کیا۔

ضرور پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار ہ اینجلینا جولی سیلاب متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچ گئیں

عمران خان کو اجازت ہے کہ جو اول فول بکے،عمران خان مذہب کاذاتی مفادات کے لیے استعمال کررہے ہیں،ملک میں صرف عمران خان کو یہ اجازت ہے ہو مرضی کفر بکے۔جاوید لطیف پر مقدمہ بنانے والے پہلے اپنی بات تو دیکھ لیں کہ کیا بات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں