18 سالہ ہیکر نے تفریح کیلئے اوبر کو ہیک کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کو 18 سالہ ہیکر نے تفریحِ طبع کیلئے ہیک کرلیا ۔
18 سالہ ہیکر نے اوبر کے ایک ملازم سے ایڈمن پاسورڈ حاصل کرکے کمپنی کا سسٹم ہیک کرلیا۔ اوبر کی طرف سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ وہ ایک سائبر سیکیورٹی کے حادثے سے نمٹ رہے ہیں۔ اوبر کے ملازمین کی طرف سے مبینہ طور پر لیک کیے گئے سکرین شاٹس سے پتا چلتا ہے کہ ہیکر نے کمپنی کے سارے انفراسٹرکچر پر قابو پا کر ایڈمن پاور کے ذریعے کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی، اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ ہیکر نہ صرف اوبر کے ڈرائیورز بلکہ گاہکوں کا ڈیٹا بھی دیکھ سکتا ہے۔
اگرچہ ایک ہزار سے زائد شہروں میں اوبر کی سروسز اب بھی چل رہی ہیں لیکن حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ ممکنہ طور پر کمپنی کو اپنا سسٹم نئے سرے سے تیار کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہیکر نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے تفریحِ طبع کیلئے اوبر کو ہیک کیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ کمپنی کا سورس کوڈ بھی لیک کردے۔
سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر سام کری کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا کمپرومائز ہے، بظاہر ایک بچہ اوبر کے سسٹم میں گھس گیا ہے، اس کو پتا ہی نہیں ہے کہ اس نے ڈیٹا کےساتھ کیا کرنا ہے تو وہ اس لمحے کا لطف اٹھا رہا ہے۔