لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی رانا ثناءاللہ سے ملاقات، 3 خواتین بیہوش

Sep 20, 2022 | 14:54:PM

(ویب ڈیسک) لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی رانا ثناءاللہ سے ملاقات کے دوران تین خواتین بیہوش ہوگئیں۔ لاپتہ کارکنان کے بچوں نے ہاتھوں میں تصاویر لیکر رانا ثناءاللہ کو گھیر لیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، لیگی رہنما ایاز صادق کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز پہنچے، جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

لاپتہ افراد کے اہل خانہ، مائیں، بہنیں، بیٹیاں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے سامنے غم سے نڈھال ہوگئیں۔ ملاقات میں لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیملی ممبرز کئی کئی سال سے لاپتہ ہیں، آپ کیا کر رہے ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے، ہمارے پیارے لوٹائے جائیں۔

وزیرداخلہ رانا ثںا اللہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم ہے ، پوری کوشش ہوگی کہ ان کی واپسی اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

مزیدخبریں