آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیوٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، مشترکہ مفادات کے لیے کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پر امید ہیں۔