(ویب ڈیسک )کرتارپور میں بابا گرو نانک کی 483 ویں برسی کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہو گئیں۔کرتارپور میں تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون ملک سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پہنچ رہے ہیں۔
بابا گرونانک کی برسی پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اختتامی تقریب دیوان استھان میں ہوگی جس میں پاکستانی انتظامیہ کے اہلکاربھی شرکت کریں گے۔
بابا جی حضرت گرو نانک 1522 میں کرتار پور گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے 18 سال گزارے اوران کا انتقال بھی وہیں ہوا اور گرودوارہ بھی وہیں تعمیر کیا گیا۔اس وجہ سے سکھوں کے نزدیک کرتار پور کی بہت اہمیت ہے۔